کراچی والو، ہمت کر لو بس تھوڑی سی،
اس کراچی الیکٹرک کو لگام ڈل جائے گی۔ صرف برا بھلا کہنا ہی کافی نہیں،
نیچے دئے گئے کسی بھی ایک طریقے یا سب طریقوں کو استعمال کر کے، کم از کم شکایت کریں، اس عذاب کی جس سے تقریبا پورا کراچی گزر رہا ہے۔
ورنہ صرف نعرے مارنے سے کراچی الیکٹرک سدھرنے والی نہیں
پہلا طریقہ:
1..پاکستان سٹیزن پورٹل
(گوگل پلے اسٹور یا ایپل اسٹور سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں، اور انرجی ٹیب میں جا کر اپنی شکایت جمع کروا دیں)۔
دوسرا طریقہ:
2.. وفاقی محتسب( آن لائن لنک نیچے پیش خدمت ہے)
http://www.mohtasib.gov.pk/index.php?page=online_complaint
تیسرا طریقہ
3.سینیٹ آف پاکستان (آن لائن پبلک پٹیشن کا لنک پیش خدمت ہے
http://publicpetition.senate.gov.pk/index.php
چوتھا طریقہ
4. کنزیومر کورٹس میں کیس
اس کراچی میں کیا سارے وکیلوں کے گھروں میں لائٹ آ رہی ہے؟ کیا کوئی وکیل خود اپنا کیس کنزیومر کورٹس میں نہیں لڑ سکتا، کسی اور کا نہیں اپنا کیس تو لڑ لیں بھائی؟ بلکہ آپ کنزیومر کورٹ میں تو جرمانہ بھی کروا سکتے ہیں اور وہ جرمانہ آُپ کو مل سکتا ہے۔ مطلب اپنا کیس بھی لڑیں اور پیسے بھی کمائیں اور اپنی مشکل بھی دور کریں۔ :)
Consumer courts in all districts of Sindh as well as the six districts of Karachi have been established as per the Sindh Consumer Protection Act of 2014. Any consumer who has a complaint against any product or service can approach these consumer courts for the redressal of their grievances. You do not require a lawyer or expenses to file a complaint with these courts, and most cases are resolved within months, as against years with civil courts.
میں نے پاکستان سٹیزن پورٹل اور وفاقی محتسب کو شکایت کر دی ہے۔ آُپ کو بھی جو طریقہ بہتر اور آسان لگے، شکایت تو کریں۔
اور وہ لوگ جو یہ پڑھ کر یہ پوسٹ کرنے والے ہیں کہ کچھ u ہونا۔ تو. بھائی کچھ تو ویسے بھی نہیں ہو رہا، تم اپنا کچھ تو کرو۔۔ کچھ نہیں بہت کچھ ہو جاتا ہے۔
اللہ ہم پر رحم فرمائے اآمین.......
Copy paste....
0 Comments
if you have any issue let me know plz