Posts

Showing posts with the label karachi Pakistan

Dated: 15-06-20-12 About Corona Virus information by Al Khidmat Hospital , karachi Pakistan

Image
Add caption Dated: 15-06-20-12  About Corona Virus information by Al Khidmat Hospital , karachi Pakistan  کورونا کی وباء اور اس سے محفوظ رہنے کی تدابیر (الخدمت شعبہ ٔ صحتِ عامہ) اب جب کہ کورونا وائرس ہمارے ملک  میں بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے اور اس سے متاثر ہ افراد کی تشویشنا ک حالت کی اطلاعات تواتر سے مل رہی ہیں ، ہمیں چاہیے کہ ہم اس مرض کے علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال کا درست طریقہ  اچھی طرح جان لیں تاکہ  وقت  پڑنے پر اپنے  اہلِ خانہ  اور قریبی دوستوں کو مدد فراہم کر سکیں۔ الخدمت  نے اس مقصد کے پیشِ نظر ماہرین کی مشاورت اور اس بیماری سے شفا یاب ہونے والے افراد کے تجربات کی روشنی میں درج ذیل طریقہ کار مرتب کیا ہے۔  امید ہے اس کی مدد  اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہم لوگوں کی کثیر تعداد کو اس بیماری کے مہلک اثرات سے  محفوظ رکھ سکیں گے (انشا  اللہ) بیماری کا آغاز: گلے کا اچانک خراب ہوجانا، ہلکی خشک کھانسی ، سر درد ، آنکھوں میں درد،  جسم میں درد، متلی، قے اور دست۔ یہ تمام علامات فی الوقت کورونا کی وبا کی ہی ہیں ، انہیں  ہر گز نظر انداز نہ کریں۔  ان علامات کے دودن کے اندر بخار