Posts

Showing posts with the label Isami Waqiat

حضرت عروہ بن محمد رحمتہ اللہ علیہ

Image
                                         یمن میں گورنر بن کر داخل ہوا  لوگ استقبال کو شہر سے باہر آئے تھے لوگوں سے بس اتنا سا خطاب فرمایا  "لوگو یہ میری سواری ہے،اس کےاوپر میرا مصحف اور ایک عدد تلوار ہے اور یہ میرے کل اثاثہ جات ہیں مدت گورنری ختم ہونے کے بعد اگر واپس جاتے ہوئے اس کے علاوہ میرے ساتھ کچھ پایا گیا تو مجھے چور سمجھ لینا"  پورے بیس سال بعد لوگ بھیگی آنکھوں کے ساتھ اسے رخصت کرنے شہر سے باہر تک آئے تھے کل اثاثہ جات وہی ایک اونٹ،تلوار اور مصحف تھا. یہ   حضرت عروہ بن محمد  رحمتہ اللہ علیہ  تھے اور   حضرت  عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کا  سنہرا دور تھا.  ایک لمحے کے لئے پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس ملک پر تین تین بار حکومت کرنے والےیا ایک ہی دفعہ دس دس سال حکومت کرنے والے اپنے حکمرانوں کا طرز عمل سامنے رکھ کر کچھ دیر سوچنا