Posts

Showing posts with the label بات سے بات: بلوچستان کو بھی بالاخر تصویر مل گئی

بات سے بات: بلوچستان کو بھی بالاخر تصویر مل گئی

Image
  BBC News , اردو مواد پر جائیں سیکشن صفحۂ اول پاکستان آس پاس ورلڈ کھیل فن فنکار سائنس ویڈیو پنجابی ويڈیو بات سے بات: بلوچستان کو بھی بالاخر تصویر مل گئی وسعت اللہ خان تجزیہ کار 23 اگست 2020 ،تصویر کا ذریعہ DR YASIN DASTI ،تصویر کا کیپشن حیات بلوچ اپنے خاندان کا واحد نوجوان تھا جس نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا اگر ہم بیسویں صدی کے تیسرے عشرے کی ہسپانوی خانہ جنگی کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں۔پکاسو کی پینٹنگ گورنیکا دیکھ لیں یا پھر وہ فوٹو جس میں جنرل فرانکو کے فاشسٹ فائرنگ سکواڈ کے سامنے ہسپانوی شاعر و ڈرامہ نگار فیدریکو گارسیا لورکا موت سے چند سیکنڈ پہلے سینہ تانے نعرہ زن کھڑے ہیں۔آپ کو سب سمجھ میں آ جائے گا کہ دراصل سپین پر کیسی سفاکی ٹوٹی ہو گی۔ ہٹلر نے کنسنٹریشن کیمپوں میں یہودیوں کے ساتھ کیا کیا۔اس کی داستان اس ایک تصویر میں سمٹ کر رھ گئی جس میں قیدیوں کے دھاری دار یونیفارم پہنے بیسیوں یہودی مردوں ،عورتوں اور بچوں کے زندہ ڈھانچے خاردار تاروں کے دوسری جانب کھڑے آزادی کے منتظر ہیں۔ ویتنام کی جنگ کتنی تباہ کن تھی ۔ہزاروں میل پرے ڈرائنگ روموں میں ٹی وی کے روبرو بیٹھ