Posts

Showing posts with the label Hazrat Ameer Muavia (R.A ) Sahaba Ikram Ka Tazkira aur Shaan

حضرت امیرمعاویۃ رضی اللہ تعالی عنہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی نظر میں اماں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ :أِنِّیْ لَاَتَمَنّٰی أَنْ یَّزِیْدَ اللّٰہُ عز و جل مُعَاوِیَۃَ مِنْ عُمْرِیْ فِیْ عُمْرِہٖ ( الطبقات لابی عروبۃ المتوفی 318 ھ ،ص41،دارالبشائر) میں یہ تمنا کرتی ہوں کہ اللہ تعالی معاویہ کو میری عمربھی لگادے ۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعا

Image
  راقم کی کتاب الاربعین فی مناقب امیر المومنین سے ماخوذ۔ ساجد خان نقشبندی حضرت امیرمعاویۃ رضی اللہ تعالی عنہ صحابہ کرام  رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی نظر میں  اماں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ :أِنِّیْ لَاَتَمَنّٰی أَنْ یَّزِیْدَ اللّٰہُ عز و جل مُعَاوِیَۃَ مِنْ عُمْرِیْ فِیْ عُمْرِہٖ  ( الطبقات لابی عروبۃ المتوفی 318 ھ ،ص41،دارالبشائر) میں یہ تمنا کرتی ہوں کہ اللہ تعالی معاویہ کو میری عمربھی لگادے ۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ : لَا تَذْکُرُوْ ا مُعَاوِیَۃَ أِلاَّ بِخَیْرٍ  (البدایۃ والنہایۃ ،ج8،ص177، التاریخ الکبیر،ج4،ص328،رقم 1405 دارالکتب العلمیۃ ،بیروت، سیر اعلام النبلاء ،ج3،ص126) لوگو! معاویہ کا ذکر صر ف خیر کے ساتھ ہی کیا کرو۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے سامنے کسی نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی برائی بیان کی آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہمارے سامنے قریشی جوان کا گلہ نہ کرو جو غصے میں بھی ہنستا ہے رضامندی کے ساتھ جو چاہو اس سے لے لو مگر اس سے چھیننا چاہو تو کبھی چھین نہ سکو گے۔ عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ : مَا رَأَیْتُ أَحَداً بَعْدَ