خلیفہ عبدالحمید ثانی
عبدالحمید ثانی 1842 کو استنبول میں پیدا ہوۓ۔یہ وہ وقت تھا جب خلافت عثمانیہ پر فری میسن نامی تنظیم کا قبضہ ہوچکا تھا-عثمانی خلافت بیرونی قرضوں میں جکڑی ہوٸی تھی-ہر جگہ رشوت اور ڈاکہ زنی کا بازار گرم تھا اور عثمانی خلافت خاتمے کے قریب تھی-
دوسرے شہزادوں کی بہ نسبت عبدالحمید نے گاٶں میں زندگی گزاری-اور اپنا زیادہ وقت کھیتی باڑی میں گزارتے رہے-آپ نے ایک مقامی مدرسے سے دینی و دنیاوی تعلیم وتربیت مکمل کی-1876 میں جب آپ کے چچا عبدالعزیزخان کو شہید کیا گیا تو آپ کی جگہ آپ کے بھاٸی سلطان مراد پنجم نے سنبھالی-تاہم مراد پنجم ذہنی طور پر معذور تھے اور فری میسن تنظیم ان کو بطور مہرہ استعمال کروانا چاہتے تھے-سلطنت کے وفادارلوگوں کی مدد سے عبدالحمیدثانی نے مراد پنجم کو معزول کرکے تخت سنبھالی-اور 34 ویں خلیفہ کے طور پر حلف اٹھالی-
خلیفہ عبدالحمید کی تخت نشینی نے فری میسنز کے امیدوں پر پانی پھیر دیا کیونکہ عبدالحمید ان سب سے الگ تھا-آپ کے تخت نشینی نے خلافت کو ایک نیا موڑ دیا اور خلافت کو ختم کرنے کی کوششوں کو 40 سال پیچھے دھکیل دیا-
خلیفہ نے سب سے پہلے بیرونی قرضوں سے جان چھڑاٸی جو پچھلی دور کے خلفا۶ نے لی تھی اور آپ نے ان کا 90 فیصد تک قرضہ ادا کردیا تھا-اسی طرح خلافت ایک بار پھر خود مختار ہوگٸ تھی-
⭕ آپ نے یہ ضروری سمجھا کہ کوٸی بھی قوم جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی اس مقصد کے لۓ آپ نے کٸ جدید یونيورسٹیاں ، سکول اور کالجز قاٸم کۓ-
⭕ آپ ایک سچے عاشق رسول ﷺ تھے-مقدس شہروں مکہ اور مدینہ طیبہ سے آپ کو دلی محبت تھی- آپ نے ان 2 شہروں کو سیلاب سے بچانے کے لۓ سیوریج سسٹم بنایا جو آج تک موجود ہے-
⭕ آپ نے کٸ ریل منصوبوں پر کام کیا جن میں اہم حجاز ریلوےلاٸن تھی-جس کا مقصد استنبول کو حجاز سے ملوانا تھا-
⭕ آپ انتہائی قابل اور خفیہ معلومات کی کوڈنگ/ڈی کوڈنگ کرنے والے انسان تھے-آپ کے کٸ خفیہ سپاہی تھے جن کو عبدالحمید ڈرامہ میں بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے-
⭕ جب اسرائيل کے بانی تھیوڈور ہرزل نے آپ سے فلسطین میں زمین مانگی تو آپ نے یہ کہتے ہوۓ انکار کیا: ” فلسطین کی زمین میری نہیں امت مسلمہ کی ملکیت ہے-جب تک میں زندہ ہو آپ کو فلسطین کا ایک انچ بھی نہیں مل سکتا “
⭕ آپ کی سیاست تھی کہ : ” دشمنوں کو آپس میں لڑاٶں تب تک آپ ایک بڑی جنگ کی تیاری کرو “
⭕ جب فرانس میں نبی کریم ﷺ کی شان مبارک کے حوالے سے گستاخانہ تھیٹر کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تب آپ نے فرانس کے خلاف جہاد کا اعلان کیا-جس کے بعد فرانس نے گستاخانہ تھیٹر منسوخ کرکے باقاعدہ معافی مانگ لی تھی-
خلیفہ عبدالحمید ثانی کی پوری زندگی غداروں اور دشمنوں کو بے نقاب کرنے میں گزری تھی-حتیٰ کہ غدار آپ کے محل تک بھی پہنچ گۓ تھے-آپ پر کٸ مرتبہ قاتلانہ حملے ہوۓ جبکہ 2 مرتبہ زہر سےمارنے کی کوشش کی گٸ تاہم جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے- عبدالحمید بچ جاتے-تحسین پاشا آپ کا سب سے قابل اور بااعتماد وزیر تھے-جب 1909 میں عبدالحمید معزول ہوۓ تو آپ نے بھی شہر چھوڑا اور اپنے آباٸی گاٶں چلے گۓ۔آپ نے عبدالحمید کے حوالے سے ایک مختصر کتاب لکھی تھی جس میں عبدالحمید کے روحانیت اور عجیب فیصلوں کا ذکر موجود ہے-آپ نے عبدالحمید کو ولی اللہ قرار دے دیا تھا-
یورپی میڈیا میں عبدالحمید کے متعلق انتہائی غلیظ پرو پیگنڈے ہوا کرتے تھے-آزادی اظہار راۓ کے نام پر عوام میں عبدالحمید کو ایک ناکارہ اور ظالم انسان کے طور پر پیش کیا جاتا تھا-آپ کو آرمینیوں کے خفیہ طریقوں سے نسل کشی کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے-اس کے برعکس مذہبی ترک ایسا نہیں سمجھتے ان کا ماننا ہے کہ آرمینی فسادات میں آرمینیوں سے زیادہ ترک مارے گۓ تھے-
عبدالحمید ثانی ایک ماہر ترکھان بھی تھے وہ وقت گزارے کے لۓ کبھی کبھی ترکانی کرتے-1904 کے بعد سے ینگ ترک موومنٹ زور پکڑتی گٸ۔اور خلافت کو ختم کرنے کی کوششيں تیز تر ہوگٸ-ملک میں فسادات جڑ پکڑنے لگے-پروپیگنڈے تیز ہونے لگے-بالآخر 1909 میں آپ ہمت ہار گۓ-آپ کا کوٸی وفادار نہیں رہا-آپ کے وفاداروں کو چن چن کر مارا اور خریدا گیا-ینگ ترکوں نے آپ کو معزول کرکے محمد پنجم کو براۓ نام خلیفہ مقرر کیا اور اصل اختیارات ینگ ترکوں کے پاس تھے-یہی وجہ ہے کہ عبدالحمید ثانی کو خلافت کا آخری بااختیار خلیفہ مانا جاتا ہے-بالآخر 1918 میں نماز فجر کی اداٸيگی کے بعد عبدالحمید ثانی نے دنیا کو خیر باد کہہ دیا-
د ثانیca-app-pub-2137218144171359~3550204602>http://mirzawaseembaig.blogspot.comhttp://mirzawaseembaig.blogspot.comhttps://mirzawaseembaig.blogspot.com-html address and code .
<!-- Global site tag (gtag.js) - Google Analytics -->
<script async src="https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=UA-179542533-1"></script>
<script>
window.dataLayer = window.dataLayer || [];
function gtag(){dataLayer.push(arguments);}
gtag('js', new Date());
gtag('config', 'UA-179542533-1');
</script>
<script async src="https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=UA-179542533-1"></script>
<script>
window.dataLayer = window.dataLayer || [];
function gtag(){dataLayer.push(arguments);}
gtag('js', new Date());
gtag('config', 'UA-179542533-1');
</script>