*تحریر و تحقیق*
*آغا عاطف خان*
*24* اکتوبر 2020
*آغاز* ۔ ۔ ۔
*دیکھنا یہ ہے ، اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔ ۔ ۔*
بھارت نے پاکستان کیخلاف ہائی برڈ وار بہت تیز کر دی ہے ، بھارتی چینلز پروپیگنڈہ ، کیمطابق 25 تاریخ کو ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسے میں بہت بڑا دھماکہ ہو گا ، کچھ لیڈر مارے جائیں گے ، یہ فالس فلیگ آپریشن پاکستانی ایجنسیز کریں گی ، تاکہ بلوچوں اور بھارت میں دوریاں / نفرت پیدا کی جا سکے ۔ ۔ ۔ استغفراللّه ۔ ۔ ۔
جس نے کروانا ہوتا ہے وہی ، اس سمت اشارے کر کے بتاتا ہے کہ ایسا ہونیوالا ہے ۔ بھارتیوں کا پلان تھا ، پی ڈی ایم کے ذریعے افواج و پولیس کو میدان جنگ بنا دیا جاۓ ، دو روز قبل بھی کراچی میں انہوں نے سندھ پولیس ، پاک فوج کے درمیان جنگ کروا دی تھی ، سعودیہ سے 21 تاریخ کو ھی پاکستان کیخلاف ووٹ ڈلوا دیا تھا ، یہ کمینگی ، ذلالت آپ انڈین میڈیا کے علاوہ ن سے توقع کر سکتے ہیں ، جسطرح بھارت چالیں چل رہا ہے اسی طرح مریم نواز کا ، کیپٹن صفدر کو دروازہ توڑ کر گھسیٹتے ہوےُ گرفتاری والا بیان ، جس شخص کو مداخلت کرنےوالا ، فون پر کسی سے رابطے میں رہنے والا بتایا گیا ، ایجنسیز کا بندہ بتایا گیا ، وہ انکا ذاتی گارڈ نکلا ۔ ۔ ۔ کراچی جلسے میں اچکزئی ، مینگل کی تقریریں ، اگر سنی ہوں ، کسی نے ۔ ۔ ۔ اپنی فوج کیخلاف سازشوں کا کیا مطلب لیا جاۓ ؟ سننے میں آ رہا ہے ، کوئٹہ جلسے میں گجرانوالہ سے زیادہ ہلڑ بازی ہو گی ۔ ۔ ۔
بھارتی حکومت و میڈیا کی ھی خبروں کیمطابق پاکستان ، چین نے مشترکہ جنگی حکمت عملی کے تحت لائن آف کنٹرول ، لائن آف ایکچوئیل کنٹرول کے دونوں اطراف میں مل جل کر ایسا دفاعی نظام انسٹال کر دیا ہے ، جسکا توڑ بھارت کے پاس نہیں ہے ۔ دونوں ممالک کی افواج چین ، پاکستان جنگی حکمت عملی کے حوالے سے آخری مراحل میں ہیں ۔ بھارتی پارلیمنٹ کی قرار دادوں ( 1962 ، 1992 ) کا ریفرینس دیتے ہوئے ، انکی ٹاپ مینجمنٹ ( جنرل نروآنے ، امیتشا ، راج ناتھ سنگھ و دیگر ) کا بیان ہے کہ گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، اکسائ چن بھارتی علاقے ہیں ، ہم واپس لیں گے ۔ ۔ ۔ بھارتی آرمی چیف کا اس پر بیان ہے کہ جونہی دہلی سرکار ہمیں حکم دے گی ، ہم تیار ہیں ، واپس لے لیں گے ۔ ۔ ۔
اس بیان پر ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا رسپانس ہے کہ ، اگر بھارت نے کوئی بھی مس ایڈونچر آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان میں کرنے کی کوشش کی ، تو پاکستان کیطرف سے فل سپیکٹرم رسپانس دیا جائے گا ۔ ۔ ۔
آج سے پہلے پاکستان کیجانب سے کبھی اس قسم کا رسپانس بھارت کو نہیں دیا گیا ، پاکستان گریز سے کام لیتا ہے ، مگر اس مرتبہ ، پاکستان کی جانب سے فل سپیکٹرم رسپانس کی بات ، یعنی ، نیوکلیئر آرسنل ، تینوں افواج کیجانب سے نیوکلیئر بھرپور حملہ ۔ سیدھی سیدھی آل آوُٹ جنگ ۔ ۔ ۔ گریٹ ماشاءالله ۔
نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے ، عمران خان خود بورس جانسن سے ملیں گے ، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو برطانوی عدالتوں میں کیس بھی پاکستان کیجانب سے دائر کیا جاۓ گا ، کہ آپ ہر صورت حکومت کو آرڈر دیں ، نواز شریف کو ڈی پورٹ کیا جائے ۔ مریم نواز کہ رہی ہے ، 31 جنوری سے پہلے پہلے پی ٹی آئ حکومت کا خاتمہ ہوگا ، شبلی فراز وزیر اطلاعات کیمطابق 15 جنوری سے پہلے پہلے نواز شریف پاکستانی جیل میں موجود ہوگا ۔
دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔ ۔ ۔ بس افواج ، وطن و عوام کی خیر رہے ۔ آمین ۔
*بین الاقوامی جرائد و سوشل میڈیا ریسرچ*
*آغا عاطف خان ۔*
<<!-- Global site tag (gtag.js) - Google Analytics --><script async src="https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=UA-179542533-1"></script><script>window.dataLayer = window.dataLayer || []; function gtag(){dataLayer.push(arguments);gtag('js', new Date()); gtag('config', 'UA-179542533-1');</script>
<script async src="https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=UA-179542533-1"></script>
<script>
window.dataLayer = window.dataLayer || [];
function gtag(){dataLayer.push(arguments);}
gtag('js', new Date());
gtag('config', 'UA-179542533-1');
</script>