*ایک دن جنگل میں ایک گدھے نے دعوی کیا کہ آسمان کالا ہوتا ہے*
*گھوڑے نے کہا کہ برخوردار آسمان نیلا ہوتا ہے . کسی سے بھی جا کے پوچھ لو. دونوں میں کافی بحث ہوئی لیکن گھوڑے نے کہا کہ چلو جنگل کے بادشاہ سے پوچھتے ہیں اس کی بات فائنل ہو گی*
*بادشاہ سلامت نے دونوں کی بات سُنی اور حکم دیا کہ گھوڑے کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے، گھوڑے نے کہا کہ بادشاہ سلامت میں نے کوئی غلط بات تو نہیں کی آسمان تو نیلا ہی ہوتا ہے بادشاہ نے کہا بات یہ نہیں ہے کہ آسمان نیلا ہوتا ہے یا کالا ... تمہارا جرم یہ ہے کہ تم ایک گدھے کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہو*