10
عکس ِ اوّل
یہ اپنی اپنی فکر ہے یہ اپنا اپنا ذوق!
ورنہ فسانہ دار و رسن کا کہاں نہیں؛
وہی کامراں ہیں زمانے میں خورشیداؔ
جو منصو ر وش دار سے کھیلتے ہیں:
یہ وہ دنیا ہے کہ پاداش ِ اناالحق میں جہاں
دار پہ کون سا منصور چڑھا یا نہ گیا
جان سکتا ہی نہیں وہ دقعت ِ دارو رسن
جس کے ذوق ِ دل کو وقف ِ امتحان دیکھا نہیں
ارباب ِ وفا پھر رسن و دار تک آئے
گُل ہائے حسیں سلسلہء خارتک آئے
11
منصور کی آواز سرِ دار نہیں کیوں
بسمل بھی وہی جذبہء قاتل بھی وہی ہے
آثار جہاں پیدا ہوئے دار ورسن کے
اُبھرا ہے وہیں جذبہء منصور ہمیشہ
ہر ایک کی تقدیر نہیں جذبہء منصور
آنے کو ہزاروں رسن و دار تک آئے
ہر گام ہے منزل رسن و دار کی حامل
خاموش ہے کیوں جذبہء منصور ابھی تک
عظمت ِ دارو رسن کو مل گئی ہے زندگی
جذبہء منصور لے کر جب اٹھے ہیں دل سے ہم
12
ہے جس دل میں منصور کا عام رقصاں
وہ کرتا ہے دارو رسن کا نظار ہ
شعار ِ جذبہ ء منصور کو آواز دے دینا
شکوہِ عظمت ِ دارو رسن پھر دیکھتا ہوں میں
نمودِ عظمت ِ دارو رسن تھی
ہمارے جذبہ ہائے امتحاں تک
ہم سے تابندہ رہی ہے عظمت ِ دارورسن
سر خرد ہوتے رہے ہیں خنجرِ قاتل سے ہم
جذبے ابھی امین اناالحق نہیں ہوئے
بیباکئی حیات نہیں معتبر ابھی
13
عزمِ صمیم جذبہ منصور کی قسم
دارو رسن کا آج بھی ساماں ہوا تو ہے
دیکھتا ہوں نئے انداز میں دیوانوں کو
بات شاید رسن و دادر تک آ پہنچی ہے
عزم ِ منصور ہو تو ہستی کا
ہر نفس کا میاب ہوتا ہے
بات تو جب ہے دار تک پہنچیں!
یوں تو اب بھی بہت ہیں دیوانے
عظمت ِ جذبہ ء منصور کی فطرت کے اسیر
راہ پیدا تو کریں دار پہ چڑھ جانے کی!
14
مذاقِ جذبہ ء بیباک پست ہو نہ سکا
اگرچہ راہ میں دارو رسن مدام رہے
بڑھے ہیں جذبہء منصور لے کے ہم خورشیدؔ
صدائے دارو رسن جب بھی بر ملا آئی
دارو رسن ہیں آج بھی ہر ایک گام پر
منصور سا دلوں میں وہ جذبہ مگر کہاں
عظمت ِ حق کی تز ئین کے واسطے
سولیاں ہر قدم پر سجاتے رہے
جذبہ ء فطرت ِ منصور بڑھے ہیں لے کر
جب بھی راہوں میں کبھی دار و رسن آئے ہیں
15
پھر سلسلہ ء دارو رسن دیتا ہے آواز
منصور کی تقلید کے دیوانے کہاں ہیں
باطل کی اقتدار کی تزئین کے لئیے
سولی پہ بار بار چڑھائے گئے ہیں ہم
لب ہاہے فسردہ سے صدا دارو رسن کی
پھر جذبہ ء منصور لیئے سینے میں
جراعتِ جذبہ ء منصور لیئے سینے میں
پھر سرِ دارو رسن بڑھے کے صدا دی جائے
وہی ہیں نازش ِ دامان ِ جذبہ ء منصور
جو بڑھ کے عظمت ِ دارو رسن نکھار گئے
16
جتنے ہوئے منصور کے جذبات فروزاں
اونچا ہوا دنیا میں صداقت کا علم اور
ہمیں ہیں عظمت ِ دارو رسن کے روحِ رواں
ہمیں نے جراعت ِ منصور کو جلادی ہے
ہر دل امین ِ عظمتِ دارورسن نہیں
منصور وہ نہیں ہے جو دیوانہ ہو گیا
عظمت ِ منصور کے روشن ہمیں سے ہیں چراغ
جذبہء دارو رسن سے ہر قدم ہیں شاد ہم
؎
متاع ِ جذبہ ء منصور کی ہنسی نہ اڑا وؤ
یہ جذبہ اور بھی رقصاں ہوا تو کیا ہو گا
<https://mirzawaseembaig.blogspot.com- html address and code .html address and code . AdSense pub-2137218144171359<> blog url address and code>
blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- https://mirzawaseembaig.blogspot.com- html address and code .html address and code . AdSense pub-2137218144171359 blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- ><
<https://mirzawaseembaig.blogspot.com- html address and code .html address and code . AdSense pub-2137218144171359<> blog url address and code>
blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- https://mirzawaseembaig.blogspot.com- html address and code .html address and code . AdSense pub-2137218144171359 blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- ><