*40 طرح کا صدقہ*
1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ *[بخاری: 2518]*
2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3368]*
3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3368]*
4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3377]*
5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3377]*
6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]*
7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3377]*
8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ *[ترمذی: 1956]*
9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ *[ترمذی: 1956]*
10. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]*
11. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]*
12. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]*
13. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]*
14. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]*
15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]*
16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1007]*
17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ *[بخاری: 55]*
18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ *[بخاری: 2518]*
19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ *[بخاری: 2518]*
20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ *[بخاری: 2589]*
21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ *[بخاری: 2518]*
22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ *[بخاری: 2518]*
23. خود کھانا صدقہ ہے۔ *[نسائی - کبری: 9185]*
24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ *[نسائی - کبری: 9185]*
25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ *[نسائی - کبری: 9185]*
26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ *[نسائی - کبری: 9185]*
27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ *[نسائی: 253]*
28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ *[ترمذی: 1963]*
29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ *[ابو یعلی: 2434]*
30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ *[ابو یعلی: 2434]*
31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ *[ابو داﺅد: 5243]*
32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ *[بخاری - تاریخ: 259/3]*
33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1553]*
34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ *[بیہقی - شعب: 3367]*
35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ *[بیہقی - شعب: 3368]*
36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ *[ابن ماجہ: 3430]*
37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ *[مسلم: 1009]*
38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ *[ترمذی: 1963]*
39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ *[ابن حبان: 3368]*
40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ *[ابن ماجہ: 243]*
*صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے ، شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے ، شکریہ .. جزاک اللہ خیرا
نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے