آپ کو پتہ ہے، اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ سلام کو جو میجر
ٹاسک دیئے تھے ان کو پورا کرنے کے پیچھے صرف توکل، فرمانبرداری اور وفا کا جذبہ تھا۔ یہ سارے ٹاسک نظرئیے اور اسباب کی سائنس سے بالاتر تھے۔ جہاں اہل عقل و دانش حیران و پریشان رہ جاتے ہیں۔
بیوی اور بچے کو تنہا لق دق صحراء میں چھوڑ کر جا رہے ہیں تو اللہ سے یہ شکوہ کرتے نظر نہیں آتے کہ " یا اللہ میں ہی کیوں؟؟"
جوان بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم آتا ہے تو اللہ کو یہ کہتے نظر نہیں آتے کہ " بس یا اللہ!! یہ کام میری ہمت سے زیادہ ہے میں نہیں کر سکتا"
ویران میدان میں جہاں خوراک اور کاروبار زندگی کا مناسب انتظام بھی نہیں وہاں جب تعمیر کعبہ کا حکم آتا ہے تو اللہ کو تاویلیں دینے کھڑے نہیں ہو جاتے کہ " یا اللہ!! یہ جگہ تو مناسب نہیں ہے، میرا اور میرے بیٹے کا وقت اور محنت ضائع ہو جائیگی"
بلکہ حضرت ابراہیم اللہ کے ہر حکم کے آگے "دل سے" جھک جاتے ہیں اور دعائیں کرتے جاتے ہیں۔
ہاں تو جو رب ہے ناں، اس کو ہر ایمان کا دعویٰ کرنے والے کے "دل" کی آزمائش مطلوب ہے۔ وہ "ایک لمحہ"، وہ ایک پل کی "کیفیت"، وہ ایک "فیصلہ کی گھڑی" کہ آپ کا "دل" راضی ہو جاتا ہے اور توکل کرتے ہوئے وفا کی خاطر " کر گزرنے" کی ٹھان لیتا ہے۔۔۔۔۔ یا تاویلیں دیتا ہوا، شکوے کرتا ہوا " پیچھے ہٹ جانے" کا فیصلہ کرتا ہے۔۔۔۔ہاں یہ بس ایک لمحے کا ہی تو فیصلہ ہوتا ہے، اور فیصلے ایک لمحے میں ہی تو ہوا کرتے ہیں۔۔۔۔
تو یاد رکھیئے!! اللہ کا فیصلہ آ جائے تو "دل کا کام" بس سر جھکانا ہوتا ہے، راضی ہونا ہوتا ہے، توکل کرنا ہوتا ہے۔ بس سارا معاملہ دل کا ہی ہوتا ہے۔ ہاں، دل کا ہی!!
<
<https://mirzawaseembaig.blogspot.com- html address and code .html address and code . AdSense pub-2137218144171359<> blog url address and code>
blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- https://mirzawaseembaig.blogspot.com- html address and code .html address and code . AdSense pub-2137218144171359 blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- ><

0 Comments
if you have any issue let me know plz