36
موج بھی خورشیدؔ ساحل بن گئی
حوصلے جب دل کے عریاں ہو گئے
ہر تلاطم میں نظر آتے ہیں ساحل کے سفینے
دل میں جب عز م کا طوفان جواں ہوتا ہے
موجِ طوفاں سے ابھر آتے ہیں ساحل کے نقوش
صنوفگن ہوتے ہیں جب بیباکئی دک کے چراغ
ساحل کو موج۔ موج کو ساحل بنا لیا
راس ا ٓگئے ہیں ہم کو یہ طوفاں کسی طرح
جس کے دامن میں ہو سُکوں پنہاں!
اس تلاطم کا احترام کرو
37
جو موج۔ موج کو ساحل بنا کے ابھرے ہیں
انہی کا عزم ِ مسّلم ہے زندگی کے لئے
جس کی ہر معوج اک تلاطم ہو!
ایسے ساحل کو کیا کرے کوئی
دل کے حسین جذبہ ء بیباک کی قسم
طوفاں سے کبھی نہ کنارا کریں گے ہم
38
جو حوصلے مانوس ِ تلاطم نہیں ہوتے
رہتے ہیں کناروں سے وہی دور ہمیشہ
جن کی جرائت ِ بیباک حادثو ں کو للکارے
ان کو دامنِ ساحل ناگوار ہوتا ہے
جب بھی وابستہ ہوئے احساس کی منزل سے ہم
اک طرف طوفاں سے کھیلے اک طرف ساحل سے ہم
39
ضمیر ِ شورِ طوفاں کیوں ہے مضطر
سکوتِ رونق ِ ساحل کہاں تک
یہ بھی اعجازِ شعورِ ناکدائے وقت ہے
ہم سے ساحل دور ہے اور دور ہیں ساحل سے ہم
کیوں ہنس رہے ہو اہلِ تلاطم کے حال پر
ساحل کا بھی سکوں پریشاں ہوا تو ہے
40
ہر نفس دامنِ تلاطم میں
ساحلوں کا شباب ہوتا ہے
زندگی جس کی سر بسر طوفاں
وہ کناروں کی بات کیا جانے
مجھ سے کیا آنکھ ملائے گا زمانہ خورشید ؔ
لاکھ طوفانِ حوادث مرے سرسے گزرے
41
کھیل گئے جو موجِ بلا سے
پا گئے ساحل وہ دیوانے
جب بھی الجھے ہیں شورِ طوفاں سے
پا گئے زندگی کا ساحل ہم!
نہ ہو جس کو اندازۂ شور ِ طوفاں !
تلاطم میں کشتی وہی ڈوبتی ہے
42
دیکھتی ہیں اٹھاکے سر موجیں!
کوئی ساحل پہ ڈوبتا تو نہیں!
عظمت ِ جذبہء بیباک سلامت ہے تو پھر
ڈوبنے والے بھی ساحل پہ اُبھر جاتے ہیں
ساحل انہیں ملا جو تلاطم سے دور تھے
اس ناروا سلوگ ِ مقدر کو کیا کہیں
43
روزِ اول سے انساں پریشاں ہی رہا
کیسا دستور ہے! خدا کی قسم
جب بھی مجبور تھا ہر اِک انساں
اب بھی مجبور ہے خدا کی قسم
خورشید ؔ
۸۷۹۱ء
44
یہاں مِنت کش، اغیار ہو نہیں سکتی!
اجالے جن کے احساسات کے خورشید ؔ تاباں ہیں
وہ فطرت ظلمتوں کے راستوں میں کھو نہیں سکتی
خورشید ؔ
1978ء
45
عکس سوئم
(رہبرو منزل)
46
عکس ِسوئم
قدم قدم پہ کچھ ایسے فریب کھائے ہیں!
کہ ڈر سا لگتا ہے ہر میرِ کارواں سے مجھے
مرے عزمِ آرزو کے جہاں پاؤں ڈگمائے
وہیں منزلوں نے بڑھ کر مجھے دے دیا سہارا
شوقِ منزل میں آدمی اکثر
جان پر اپنی کھیل جاتاہے
For next Pages open the link Below
<https://mirzawaseembaig.blogspot.com- html address and code .html address and code . AdSense pub-2137218144171359<> blog url address and code>
blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- https://mirzawaseembaig.blogspot.com- html address and code .html address and code . AdSense pub-2137218144171359 blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- blog url address and code https://mirzawaseembaig.blogspot.com- ><