https://mirzawaseembaig.blogspot.com/p/blog-page_54.html
شاعر خورشید ایلچپوری مجموعہ کلام ، دارو رسن
نامور ایوارڈ یافتہ نعتیہ شاعر خورشید ایلچپوری کا کلام پیش خدمت ہے۔
20
21
22
<
Continue to next Page Please
open the link below thanks ,
20
ہم ہیں امین ِ جذبہء منصور دوستو
ہم سے ہی سلسلہ رسن و دار کا چلا
عریاں تو کرو جذبہء منصور کے جوہر
ہر سمت جہاں میں رسن و دار بہت ہیں
حیات ِ ء جذبہء منصور کے پرستار و
جنونِ دارو رسن ہے کہاں کہو تو سہی
آج ہے جذبہء منصور بھی جن سے لرزاں
پیچ در پیچ کبھی دارو رسن یوں تو نہ تھے
ہم سے منصور کے جذبات کا رقصاں ہے وقار
ہم نے دیکھے ہیں بہت دارو رسن کے خم بھی
21
کچھ نمایاں کرو منصور کے جذبات کا رُخ
ناشناس ِ رسن و دار رہو گے کب تک
ہم وقت کے سقراط ہیں ہم وقت کے منصور
یہ زہر ہمارے لئے کیا۔ دارو رسن کیا
آج بھی دارو رسن دنیا میں ہیں
پھر بھی وہ منصور سا جذبہ نہیں
تم ہی کہہ دو تمہیں ناموس ِ وطن کی خاطر
کتنے افراد ربین ِ رسن و دار ملے
امین ِ رازِ اناالحق وہ ہو نہیں سکتا
جو بڑھ کے رسن و دارو کو گلے لگا نہ سکے
22
عظمت ِ منصور کے روشن ہمیں سے ہیں چراغ
جذبہء دارو رسن سے ہر قدم ہیں شاد ہم
بے گناہوں کی سسکتی ہوئی لاشوں کی قسم
یہ فریبِ رسن و دار کہاں تک دیکھیں
ہم سے سر غرورِ زمانہ ہے سر نگوں
ہم آبرو ہیں بزمِ صلیب اور دار کی
حق بات کے لئے رسن و دار بھی قبول
باطل کے سامنے کبھی سر خم نہ کیجیئے
حدودِ دارو رسن سے نکل رہا ہوں میں
مذاق ِ طوق و سلاسل بدل رہا ہوں میں
0 Comments
if you have any issue let me know plz