جس پاکستان کو باپ کی جاگیر سمجھ کر لوٹا،
جس ملک کے ادارے گروی رکھ کر قرضے کھائے، جس ملک پہ حکومتیں کی، عیاشی کی، ان کی اولادوں نے عیاشی کی آج اسی ملک کو ایف اے ٹی ایف میں صرف اس لیے بلیک لسٹ کروانا چاہ رہے ہیں
کہ ہماری چوریاں بخش دو ورنہ ہم پاکستان سے ہمدرد نہیں پاکستان بلیک لسٹ ہوجائیے، پاکستان کی معیشت ڈوب جائے، پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتا رہے کوئی بات نہیں لیکن ہماری چوری ہماری کرپشن بخش دو.
آج تک اپوزیشن کہتی آ رہی ہے کہ ہم نے تو کوئی کرپشن کی ہی نہیں، ہمارے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمارے خلاف نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، ہماری سیاست کا جنازہ نکالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں، تو جب اپوزیشن نے کرپشن کی ہی نہیں، ان کے مطابق ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے تو پھر یہ ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کے لیے کیوں اتنے ہچکچا رہے ہیں؟
ملک کے مفاد کا سوچ کر یہ لوگ ایف اے ٹی ایف بل میں حکومت کا ساتھ دیکر یہ لوگ پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچا کر اپنے خلاف ہونے والی سازش کو ناکام کیوں نہیں بناتے؟
کیا وجہ ہے کہ جب پاکستان بلیک لسٹ سے نکلنے والا ہوتا ہے تو نواز شریر اٹھ کر پاکستان کے خلاف بیان دے دیتا ہے کہ پاکستان ہی دہشتگرد ہے، کبھی اپوزیشن جماعتیں اٹھ کر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف بِلوں کی مخالفت کر دیتی ہے تاکہ پاکستان بلیک لسٹ میں چلا جائے کیا یہ پاکستان کے مخلص ہیں؟
ان کمظرفوں کو اقتدار ملے تو ٹھیک ورنہ اپنے ملک کو برباد کرنا ہے، خود اندازہ کیجیے جو لوگ آج دہائیوں بعد اقتدار سے محروم ہوئے ہیں اور وطن دشمنی پر اتر آئے ہیں ایسے لوگوں نے اقتدار میں رہ کر ملک کو کتنا نقصان پہنچایا ہوگا یا اب دوبارہ آ کر ملک کو کتنا نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہونگے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں، انکے عزائم، انکے بھیانک منصوبے انکی امریکہ اور بھارت نواز پالیسز کھل کر عیاں ہوچکی ہیں.
خیر ان شاءاللہ بل تو پاس ہو ہی جائے گا اور پاکستان گرے لسٹ سے بھی نکل جائے گا مگر ان کم ظرفوں کو اللہ پاک نے بیچ چوراہے پہ لا کر ایسا ذلیل کیا ہے ایسے ننگے ہوئے ہیں کہ خود ہی اپنا سارا کیا دھرا کھولتے جا رہے ہیں، بس انکی خوش قسمتی یہ ہے کہ انکے چیلے چپاٹے عقل و شعور اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے تقریباً محروم ہوچکے ہیں اس لیے یہ لوگ اچھل کود کر رہے ہیں ورنہ اگر یہ کسی ملک سے مخلص قوم کے نمائندے ہوتے تو انکو سرعام جوتے پڑ رہے ہوتے مگر یہ ناسمجھ نہیں سمجھ رہے کہ خدانخواستہ پاکستان بلیک لسٹ ہوگیا تو نقصان کے چور ڈاکو نام نہاد لیڈران کو نہیں بلکہ خود انکو ہوگا.