عجب کرپشن کی غضب کہانی
*شہرِ کراچی میں چائنا کٹنگ کی بے مثال کامیابی کے بعد اب انڈسٹریل پلاٹس پر تائیوان کٹنگ*
*انویسٹی گیشن رپورٹ*
*سعید احمد خان لودھی*
*عہد نیوز*
کراچی شہر میں چھوٹے پلاٹوں کی کٹنگ کو چائنا کٹنگ کا نام دیکر گورنمنٹ آف پاکستان کے خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا یا گیا
اب یہی کام بڑے پلاٹس کے ساتھ بھی کیا جارہا ہے جیسے تائیوان کٹنگ کا نام دیا گیا
جس کی زندہ مثال نیو کراچی صدیق آباد قبرستان کے ساتھ ندی جسکی ایک طرف نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا ہے جس میں 240 گز کے پلاٹ کی قیمت لگ بھگ 2 کروڑ ہے اور دوسری طرف اسکیم 33 کا انڈسٹریل ایریا جس میں 1200 گز کے چھوٹے پلاٹ کی قیمت لگ بھگ 15 کروڑ ہے قبرستان کی دیوار کے ساتھ ہی 1000 ایک ہزار گز کے 14 چودہ انڈسٹریل پلاٹوں پر راتوں رات باؤنڈری کردی گئی اور ان پلاٹوں کو اب انڈسٹری ( کمرشل ) کے لئے استعمال کیے جائے گے۔
ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی اس زمین کے متعلق کسی بھی ادارے کو کچھ نہیں پتا کے یہ زمین کس ادارے کی ہے اور اس پر قبضہ کس نے کیا ۔
حکام بالا سے درخواست ہے کہ تائیوان کٹنگ کی یہ جو لہر چلی ہے اس کو فی الفور روکا جائے اس زمین کو قبضہ مافیا سے واگز کروایا جائے ورنہ آنے والے وقتوں میں چائنا کٹنگ کی طرح شہر کی باقی بچی کچّی زمینوں پر بھی قبضہ ہوجائیگا اور گورنمنٹ آف پاکستان کو اربوں کھربوں کا نقصان پہنچتا رھے گا