491

باپ کی سگی  بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی بیٹی کے پاس ویڈیو شواہد

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا لہٰذا میں وزیر

 اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دلایاجائے اور ملزم کو قانون کےمطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔پنجاب میں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی سگی بیٹی کی عزت تار تار کردی، خاتون نے واقعہ کی ویڈیو ریکارڈ کرلی، وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف دلانے کی اپیل کردی۔
بوریوالا ضلع وہاڑی کی رہائشی علیشا رفیق نے بتایا کہ میں نے محمد اقبال سے پسند کی شادی کی تھی اور میں اپنے شوہر کے گھر رہائش پذیر ہوں اور 10 اگست کومیں چک نمبر 124ای ۔بی میں اپنے والدین سے ملنے گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں گھر پہنچی تو گھر میں میرے والد موجود تھے جبکہ میری والدہ ہمسایوں کے گھر گئی ہوئی تھی ،میرے والد محمد رفیق مجھے کمرے میں لے گیا اور میرے ساتھ زبردستی کرنے لگا اور مجھے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دوں گا ۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اسی پریشانی کے عالم میں ،میں اپنے واپس اپنے شوہر کے گھر چک نمبر 122ای بی واپس آگئی ،گھر میں میرا شوہر اقبال اور میرے سسر لیاقت علی موجود تھے جنہوں نے مجھ سے پریشانی اور گھر جلدی واپس آنے کی وجہ پوچھی تو میں نے بتایا کہ میرے والد محمد رفیق عرصہ ایک سال سے میری مرضی کے خلاف میرے ساتھ زنا کر رہا ہے۔
اس واقعہ کے بارے میں میں اپنی والدہ کینز فاطمی اور بھائی حسنین کو بتا چکی ہوں لیکن میری بات پر آج تک کسی نے یقین نہیں کیا ،تقریبا ایک ماہ قبل میرے والد نے پھر میرے ساتھ زنا کیا تو اس دوران میں نے کیمرہ ان کر کے ویڈیو بنا لی تھی جو میں نے اپنے شوہر سسر کو بھی دکھائی ۔
جب اس وقوعہ کی بابت میرے شوہر اور سسر نے میرے والد محمد رفیق سے بات کی تو انہیں بھی میرے والد نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، اس کے بعد میں متعلقہ تھانے میں اپنے شوہر کے ہمراہ مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست اور ویڈیو ثبوت پیش کیا تو پولیس نے میرا میڈیکل کرانے کے بعد میرے والد کے خلاف زیر دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا لہٰذا میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے انصاف دلایاجائے اور ملزم کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے  ایک نصیحت ہے بیٹیوں کے کمرے اور بستر بھی باپ ٫بھائی ٫ اور بھابھی ہے تو گھر کے ہر فرد مرد سے پردہ کروائیں اور  اگر بیوی یا لڑکی کی ماں کہیں جائے تو ساتھ  لے کر جائے اگر یہبھی مشکل ہے تو کسی شریف لڑکا یا  بڑی عمر کے آدمی سے یا دوسری شادی والے سے شادی کر دیں 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں