جو کھانے شادی بیاہ اور دعوتوں میں بنتے ہیں اب آپ چھوٹے
پیمانے پر بھی بنا سکتے ہیں ، صرف 3 ہرزار کے بجٹ میں
اگر بیچنے کے لیے بنانا ہے ۔ورنہ 1500 بہت ہیں 2 کلو اسٹیم چکن ڈش کے لیے ۔ چکن اسٹیم ڈش نارمل طریقے سے پکانے میں 40 منٹ سے سے 1 سے 1.5 گھنٹے میں تیار ہو جائے گی۔ایک پلیٹ مارکیٹ میں اچھی بہترین ڈشیں 200 سے 250 روپے کی ہے لیکن آپ کا نیا کاروبار ہے شروع میں 150 سے 180 تک کی فی پلیٹ چلائیں ۔ اور ایک چھوٹا سا تندور بھ لگا لیں آجکل مارکیٹ میں لوہے کا گیس والا تندور لے لیں اور پکانے کی پریکٹس بھی کر لیں ۔یا پھر ایک کاریگر رکھ لیں ۔ اور اگر یہ بھی مشکل ہے تو آپ قریبی ہوٹل سے سیٹنگ کر لیں ۔تو اچھا ہے ۔ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جن لوگوںکے پاس جگہ ہے۔ ٹیبل کرسی ہے ۔یا تخت ہے جس پر بیٹھ کر لوگ کھا سکیں اس کے ساتھ ہمیشاں تھوڑی سی پیاز ، ہرا دھنیا ، ہری مرچ ، اور سلاد 40 سے 50 روپے تک کا یا پھر کم سلاد چھوٹی پلیٹ یا تھیلی میں 20 روپے کی بھی رکھیں ۔ ۔آپ مارکیٹ سے ایک پلیٹ اسٹیم چکن کے لیے لائیں اور اس کو ایک پیالے میں ڈالیں جس سے نَئے لوگوں کو اندازا ہو جائے گا کہ ایک پلیٹ کتنی بنتی ہے۔ورنہ آپ اس سائز کو ناپ کر پلاسٹک کی دودھ رکھنے والی کوالیٹی یعنی فوڈ گریڈ میٹِریل ہو ۔ اس میں بھی ڈال سکتے ہیں اسی طرح ڈبل پلیٹ کے لیے ڈبل تھیلی لے سکتے ہیں ۔ اور پکا ہوا گوشت ایک الگ پتیلے میں رکھ کر ڈھک دیں ۔ناظرین صفائی نصف ایمان ہے ۔اور اسی فارمولے کے تحت کاروبار بھی بڑھتا ہے کیونکہ جہاں صفائ کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے وہاں کاروبار نیچے چلا جاتا ہے پھر بند ہو جاتا ہے ۔اس کے علاوہ حلال گوشت اور چیزیں استعمال کریں ۔ یہ وہ بنیادی چیزیں ہیں جو کاروبار کے لیے ضروری ہیں ۔ کپڑے اور لباس اور خود کو بھی صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے۔کیونکہ جو لوگ گندے کپڑے پہنتے ہیں انکا کاروبار بھی ڈوبنا شروع ہو جاتا ہے۔ قیمت کو ایک رکھیں جو کم ہو زیادہ نا ہو اورزیادہ منافع بھی کاروبار کو لے ڈوبتاہے ۔اس لیے احتیاط کرنا ضروری ہے۔