Soha Shehzadi - Article No. 1739
سوہا شہزادی
شہزادی سوہا نے کہا مجھے ایک گلاب کا پھول چاہئے ان کا باپ کوئی نہ کوئی بات بھول جاتا تھا اس لئے صرف شہزادی سوہا کے لئے پھول لے آیا، باقی چیزیں وہ بھول چکا تھا۔
پیر جون
پرانے وقتوں کی بات ہے کہ ملک یمن پر ایک نیک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔وہ اپنی رعایا کے ساتھ بہت نیک سلوک کرتا تھا، اس کی چار بیٹیاں تھیں ،جن میں سے ایک شہزادی بہت حسین تھی ،جس کی خوبصورتی پر باقی شہزادیاں نفرت کرتی تھیں۔
اس شہزادی کا نام شہزادی سوہا تھا۔ ایک دفعہ ان کا باپ کسی کام کی غرض سے بیرون ملک گیا ،اس نے اپنی ساری بیٹیوں سے ان کی خواہشات پوچھیں۔ ان تین بہنوں نے قیمتی زیورات لانے کو کہا جب بادشاہ نے چوتھی بیٹی سے پوچھا کہ اگر تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہوتو مجھے بتادو۔
شہزادی سوہا نے کہا مجھے ایک گلاب کا پھول چاہئے ان کا باپ کوئی نہ کوئی بات بھول جاتا تھا اس لئے صرف شہزادی سوہا کے لئے پھول لے آیا، باقی چیزیں وہ بھول چکا تھا۔ جب وہ گھر آیا تو شہزادیاں دروازے پر کھڑی اپنے باپ کا انتظار کر رہی تھیں ،جب ان کا باپ آیا تو صرف ایک پھول کے علاوہ اس کے پاس کوئی چیز نہ تھی ۔شہزادیوں نے اپنے باپ کو برا بھلا کہہ کر باپ کی نافرمانی کی ۔شہزادی سوہا کمرے میں جاکر رونے لگی ۔اس کا باپ کمرے میں آیا اس کا پھول اسے دے دیا۔ بادشاہ نے کہا ”دنیا میں سب سے زیادہ قیمتی چیز والدین کی خدمت ہے ۔چنانچہ جب بادشاہ دوسری مرتبہ بیرون ملک گیا تو سب نے اپنی اپنی چیزیں لانے کے لئے کہا مگر شہزای سوہا اس پر خاموش رہی ،اس نے سوچا کہ اس بار کوئی ایسی بات نہ ہو کہ جس سے میرے باپ کا دل دکھے تو بادشاہ نے اپنی بیٹیوں کے لئے زیورات لئے۔
راستے میں ایک جنگل تھا ،بادشاہ اس جنگل میں سے گزر رہا تھا تو اس نے درخت پر بیٹھے ایک چمگادڑ کو دیکھا ۔وہ چمگادڑ اصل میں ایک خوف ناک جن تھا۔اس نے بادشاہ کو قید کر لیا ۔ایک شہزادہ یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا، اس نے اپنی تیز دھار تلوار نکالی اور چمگادڑ کی گردن پر دے ماری ،چمگادڑ اسی وقت مر گیا۔
شہزادہ بادشاہ کو محل لے گیا اور ان کی بیٹیوں کو سارا قصہ سنا دیا ۔شہزادیاں اپنے باپ کے پاس آئیں اور اپنے باپ سے نافرمانی پر معافی مانگی۔ بادشاہ نے اس وقت اپنی ساری بیٹیوں میں سے سوہا پر فخر محسوس کیا اور اپنی ساری بیٹیوں کو گلے لگا لیا، سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔
دیکھا بچو!والدین کا ادب کرنے سے برکت ہوتی ہے ہمیں بھی چاہئے کہ شہزادی سوہا کی طرح اپنے والدین کی خدمت کریں اور ایسی بات زبان پر نہ لائیں جس سے والدین کا دل دکھے۔
اس شہزادی کا نام شہزادی سوہا تھا۔ ایک دفعہ ان کا باپ کسی کام کی غرض سے بیرون ملک گیا ،اس نے اپنی ساری بیٹیوں سے ان کی خواہشات پوچھیں۔ ان تین بہنوں نے قیمتی زیورات لانے کو کہا جب بادشاہ نے چوتھی بیٹی سے پوچھا کہ اگر تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہوتو مجھے بتادو۔
شہزادی سوہا نے کہا مجھے ایک گلاب کا پھول چاہئے ان کا باپ کوئی نہ کوئی بات بھول جاتا تھا اس لئے صرف شہزادی سوہا کے لئے پھول لے آیا، باقی چیزیں وہ بھول چکا تھا۔ جب وہ گھر آیا تو شہزادیاں دروازے پر کھڑی اپنے باپ کا انتظار کر رہی تھیں ،جب ان کا باپ آیا تو صرف ایک پھول کے علاوہ اس کے پاس کوئی چیز نہ تھی ۔
(جاری ہے)
راستے میں ایک جنگل تھا ،بادشاہ اس جنگل میں سے گزر رہا تھا تو اس نے درخت پر بیٹھے ایک چمگادڑ کو دیکھا ۔وہ چمگادڑ اصل میں ایک خوف ناک جن تھا۔اس نے بادشاہ کو قید کر لیا ۔ایک شہزادہ یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا، اس نے اپنی تیز دھار تلوار نکالی اور چمگادڑ کی گردن پر دے ماری ،چمگادڑ اسی وقت مر گیا۔
شہزادہ بادشاہ کو محل لے گیا اور ان کی بیٹیوں کو سارا قصہ سنا دیا ۔شہزادیاں اپنے باپ کے پاس آئیں اور اپنے باپ سے نافرمانی پر معافی مانگی۔ بادشاہ نے اس وقت اپنی ساری بیٹیوں میں سے سوہا پر فخر محسوس کیا اور اپنی ساری بیٹیوں کو گلے لگا لیا، سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔
دیکھا بچو!والدین کا ادب کرنے سے برکت ہوتی ہے ہمیں بھی چاہئے کہ شہزادی سوہا کی طرح اپنے والدین کی خدمت کریں اور ایسی بات زبان پر نہ لائیں جس سے والدین کا دل دکھے۔
مزید اخلاقی کہانیاں
برد باری کا نتیجہ
Burd Baari Ka Nateeja
چنبیلی بیگم
Chanbeli Begum
خواب بدل گئے
Khawab Badal Gaye
انعام
Inaam
ایک کہانی بڑی پُرانی
Aik Kahani Bari Purani
خاص کا م
Khas Kam
پریوں کی ملکہ کا دربار
Pariyon Ki Malka Ka Darbaar
بے چارہ جاسوس ۔۔تحریر: مختار احمد
Bechara Jasoos
اچھا دوست
Acha Dost
غربت کا شکار
Ghurbt Ka Shikkar
Your Thoughts and Comments
Site Links: Ramadan 2020 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2020 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2020, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.