MagarMach - Crocodile - Article No. 1740
مگر مچھ
مگر مچھ (Crocodile) کا نام سنتے ہی آدمی سہم جاتا ہے ۔یہ رینگنے والا بڑا جانور ہے ۔یہ زمین اور پانی دونوں جگہوں پر زندہ رہ سکتا ہے ۔
منگل جون
(جاری ہے)
پانی میں ان کے نتھنے بند ہو جاتے ہیں ۔مگر مچھ کے حلق میں ایک ڈھکن ہوتا ہے جو پانی کو اندر داخل ہونے سے روکتا ہے ۔ان کی زبان باہر نہیں آتی کیونکہ زبان ایک جھلی سے جڑی ہوتی ہے ۔مگر مچھ کے جسم پر چوڑے چھلکے پائے جاتے ہیں جس میں سوراخ ہوتے ہیں اس کے سر پر آنکھ ،کان اور نتھنے پائے جاتے ہیں۔
مگر مچھ گھات لگا کر جھپٹ کر حملہ کرتے ہیں ۔آہستہ آہستہ تیرتے ہوئے بے خبر شکار کو دبوچ لیتا ہے ۔رات میں اس کی بینائی تیز ہوتی ہے ۔ ان کے منہ میں 74نو کیلے دانت ہوتے ہیں جو شکار کے جسم میں پیوست ہو جاتے ہیں اور یہ دونوں جبڑوں کو پوری قوت سے دباتے ہیں جس کی وجہ سے شکار باہر نہیں نکل سکتا۔
مگر مچھ کا جبڑا باقی تمام جانوروں کے جبڑوں سے زیادہ طاقت ور ہے ۔مثال کے طور پر آسٹریلیا کے کھارے پانی میں رہنے والا مگر مچھ، شیر سے تین گنا زیادہ زور سے کاٹ سکتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ مگر مچھ کا جبڑا بہت حساس بھی ہے ،ہماری اُنگلی کے پور سے بھی زیادہ حساس ۔یہ کیسے ہو سکتا ہے جبکہ مگر مچھ کی جلد اتنی موٹی اور سخت ہوتی ہے ․․․․؟
مگر مچھ کے جبڑے میں ہزاروں اعصابی ریشے ہوتے ہیں جو بہت ہی حساس ہوتے ہیں ۔تحقیق دان ڈنکن لیچ نے ان پر تحقیق کرنے کے بعد لکھا
”مگر مچھ کے جبڑے میں موجود تمام اعصابی ریشے کھوپڑی میں ایک ہی سوراخ سے نکلتے ہیں۔“
اس طرح جبڑے کے اعصابی ریشے محفوظ رہتے ہیں اور جبڑے کو اس قدر حساس بنا دیتے ہیں کہ سائنس دان آلات کے ذریعے بھی اس کا اندازہ نہیں لگا سکتے ۔اس وجہ سے مگر مچھ جان لیتا ہے کہ اُس کے منہ میں خوراک ہے ۔ اسی وجہ سے مادہ مگر مچھ اپنے بچوں کو کچلے بغیر اپنے منہ میں لے سکتی ہے۔یہ گوشت کے لوتھڑے نگل جاتا ہے جب اس کا پیٹ بھر جاتا ہے تو مگر مچھ خشکی پر آکر منہ کھول کر سو جاتا ہے ۔دیگر پرندے آکر اس کے منہ سے گوشت کے ٹکڑے کھانے لگتے ہیں ۔مگر مچھ کی قوت سماعت بہت تیز ہوتی ہے ۔سوتے وقت مگر مچھ ،اپنا منہ کھلا رکھتے ہیں اور ہانپنے لگتے ہیں ۔انہیں پسینہ نہیں آتا تا ہم جسم کی حرارت کو منہ سے خارج کرتے ہیں۔
مگر مچھ ایک تا 5میٹر لمبے ہوتے ہیں اور ان کا وزن 200کیلو سے زائد ہوتا ہے ۔انڈوں سے بچے نکلتے ہیں تب ان کی لمبائی 8انچ ہوتی ہے ۔مادہ مگر مچھ ،جھاڑیوں اور ندیوں کے کنارے زمین کھود کر انڈے دیتی ہے اور انڈے دینے کے بعد ان پر مٹی ڈال دیتی ہے ۔اوپر بیٹھ کر انڈے سینکتی ہے ۔مگر مچھ کی پشت سخت چھلکوں سے بھری ہوتی ہے جس کا سلسلہ سر سے لے کر دم کے آخری سرے تک ہوتا ہے جبکہ نچلے حصہ کی کھال نرم اور ہموار ہوتی ہے ۔مگر مچھ کی کھال سے کئی چیزیں بنائی جاتی ہیں جو بہت زیادہ قیمت پر فروخت ہوتی ہیں۔
مزید اخلاقی کہانیاں
آزادی کا دن
Azaadi Ka Din
کبھی کسی کا دل نہ توڑو
Kabhi Kissi Ka Dil Na Toro
چھوٹی نیکی کو حقیر نہ سمجھو
Choti Naiki Ko Haqeer Na Samjho
کھودا پہاڑ نکلا چوہا
Khoda Pahar Nikla Chooha
اضافی پیسے
Izafi Paisay
حسد کا برا انجام
Hasad Ka Bura Injaam
عقل مند بکری
Akalmand Bakri
کیسا دوست
Kaisa Dost
مْنّی کے جوتے۔۔تحریر:مختار احمد
Munni Ke Jute
دُعاوٴں کا تحفہ
Duaoon Ka Tohfa
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
مسلم دنیا، عیداور بچے
Muslim Dunya Eid Aur Bachay
عقل کا سوداگر
Aqaaal K Sodagar
اللہ نگہبان ہے
ALLAH Nigehban Hai
خیالی پلاؤ
Khayali Pulao
حضرت علی ہجویری المعروف گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ
Hazrat Ali Hijwairi Al Maroof Ganj Bakhsh RA
تتلی ہوں میں تتلی ہوں
Titli Hoon Main Titli Hoon
اعلیٰ ظرف
Aala Zarf
شہزادہ گل منیر
Shehzada Gill Munir
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2020, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.