💐کہتے ھیں کہ ایک بوڑھا شخص جس کا اگرچہ دنیا میں کوئی نہ تھا لیکن وہ بدتمیزی, بدزبانی اور بد اخلاقی کی وجہ سے مشھور تھا
بڑے گھر میں اکیلا رہنے اور لوگوں کے اس رویہ کیوجہ سے وہ پہلے سےبھی زیادہ غصیلا, چڑچڑا اور بداخلاق ھو گیا تھا
ایک دن ایک غریب بچہ جو نیا شھر میں آیا تھا اور کوڑا کرکٹ جمع کرتا تھا اس بوڑھے کے گھر کے سامنے سے گزرا, بوڑھا باغ کی صفائی میں مصروف تھا , بچے نے بوڑھے کی طرف نگاہ اٹھائی اور بے ساختہ بوڑھے کو دیکھا کر مسکرایا اور ادب سے سلام کیا بوڑھا شخص جسکی طرف شاید چند سالوں سے کسی نے مسکرا کر نہ دیکھا تھا بہت خوش ھوا💝💝
آج بچے کی مسکراہٹ کا قطرہ بوڑھے کے بنجر دل پر آب حیات بن کر گرا اور اس نے بچے کو بلایا اور مسکرانے کی وجہ دریافت کی تو بچہ بولا میری ماں نے کہا ہے کہ اگر زندگی میں کامیاب ھونا چاھتے ھو تو ھمیشہ دوسروں کو پہلا تحفہ مسکراہٹ کا دو, 💜💜💜مسکراہٹ وہ جنس ہے جس پر آپکا کوئی خرچ نھی ھوتا لیکن اس کا منافع بہت زیادہ ھوتا ہے, بوڑھا خوش ھوا اور بچے کو انعام دیا
اور پھر ھر روز بچہ مسکرا کر بوڑھے کو سلام کرتے ھوے گزرتا یہاں تک کہ ایک دن بچے کے گھر ایک وکیل آیا اور بولا آج فلاں بوڑھا شخص مر گیا ہے اور اسنے اپنی جائیداد اس بچے کے نام کر دی ہے اور اپنی وصیت میں لکھ گیا ہے کہ اس کی قیمت چند مسکراہٹوں کے ذریعے ایڈوانس ادا ھو چکی ہے 💖💖
💐مظبوط ترین لوگ وہ ھوتے ھیں جو مشکل ترین لحظ میں بھی مسکرانا نھی بھولتے, دل میں غموں کا دریا بھی ھو تو آنکھ سے ایک قطرہ نھی نکلتا ❤❤❤
💐یاد رکھیں گزر جانے والے" کل" کروڑوں تھے
اور آنے والے" کل "بھی کروڑوں ھوں گے
لیکن " آج " فقط ایک ھی ھے
آج مسکراؤ اور خوش رہو کہ یہ پھر نھی آیے گا 🌷🌷
ذرا اپنے آپ سے سوال کرو کہ مجھے پوری طرح کُھل کر زور سے ہنسے ھوے کتنا عرصہ ھو چکا ہے ؟
💐یاد رکھیں جو ہنسنے مسکرانے کیلئے دلیل کے پیچھے رھتا ھے وہ کھبی مسکرا نھی سکتا
👌 فقط ایک چیز کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ انسانوں کو خوش رکھنے کیلئے اللہ کو ناراض نہ کیا جاے 👌
💐اگر زندگی میں کامیابی چاھتے ھو تو ھمیشہ اپنے ھونٹوں پر دو چزیں رکھو
مسکراھٹ و خاموشی
" مسکراھٹ مشکلات کو ختم کرنے کیلئے "
" خاموشی مشکلات سے دور رھنے کیلئے "