➖➖➖➖➖➖➖➖
*🌴🌴محرم کے روزے🌴🌴*
محرم کے روزوں خاص طور پر دس محرم یعنی یوم عاشورہ کے روزے کی بہت فضیلت ہے
🔺سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسولِ اللہ ﷺ نے فرمایا:
’رمضان المبارک کے بعد افضل روزے ﷲ(تعالیٰ) کے مہینہ محرم الحرام کے ہیں
[مشکوٰة]
🌴سیدنا ابو قتادہؓ سے روایت ہے رسولِ کریمؓ نے فرمایا:
“عاشورا کے دن کا روزہ، مجھے ﷲ کے کرم پر اُمید ہے کہ پچھلے سال کا کفّارہ بنا دے گا۔“
[مسلم، مشکوٰة، ترمذی]
🌴 سیدنا سلمہ بن اکوعؓ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ
“رسول اﷲ نے یوم عاشورا کو صبح صبح مدینہ شریف کے آس پاس کی اُن بستیوں میں جن میں انصار صحابہ کرامؓ رہتے تھے یہ اِطلاع بھجوائی کہ جن لوگوں نے ابھی کچھ کھایا پیا نہیں وہ آج کے دن روزہ رکھیں اور جنہوں نے کچھ کھا پی لیا ہے وہ بھی بقیہ دن بھر کچھ نہ کھائیں۔ بلکہ روزہ داروں کی طرح رہیں۔“
[بخاری]
🌴اُمّ المومنین سیّدہ حفصہؓ سے روایت ہے، فرماتی ہیں:
“چار اَعمال ایسے ہیں جن کو رسول اﷲ نے کبھی نہیں چھوڑا۔ یوم عاشورا کا روزہ، عشرہ ذوالحجہ (کے نو روزے) اور ہر ماہ کے تین روزے اور فجر سے پہلے دو رکعتیں (یعنی سُنّتِ فجر)“
[نسائی، مسلم احمد، مشکوٰة]
🌴سیدنا عبد ﷲ بن عباسؓ سے سُنا، وہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
”نویں اور دسویں کا روزہ رکھو اور یہود کی مخالفت کرو۔“
[مسند احمد]
🌴سیدنا عبداﷲ بن عباسؓ سے ہی روایت ہے فرماتے ہیں:
“جب رسول اللہﷺ نے عاشورا کے دن کا روزہ رکھا اور اُس کے روزے کا حکم فرمایا تو صحابہ کرامؓ نے عرض کیا
“یا رسول ﷲ یہ وہ دن ہے جس کی تعظیم یہودی اور عیسائی کرتے ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا
اگر ہم آئندہ سال اِس دنیا میں رہے تو نویں محرم الحرم کا روزہ بھی رکھیں گے
[صحیح مسلم ]
🌴 سیدنا عبداﷲ بن عباسؓ فرماتے ہیں کہ
آپ ﷺ نے یہود کو ”یوم عاشورا“ کا روزہ رکھتے ہوئے پایا تو اُن سے فرمایا “یہ کیسا دن ہے جس میں تم روزہ رکھتے ہو”
اُنہوں نے عرض کی
یہ وہ عظیم دن ہے جس میں ﷲتعالیٰ نے حضرت موسیٰ ؑ اور اُن کی قوم کو نجات عطا فرمائی تھی اور فرعون اور اُ س کے پیروکاروں کو غرق فرما دیا تھا۔ بعد ازیں جب یہ دن آتا تو حضرت موسیٰ ؑ شکرانے میں اِس دن کا روزہ رکھتے اور ہم بھی رکھتے ہیں۔
رسولِ اللہﷺ نے (اُن کی بات کو سماعت فرمانے کے بعد) اِرشاد فرمایا
کہ ہم حضرت موسیٰ ؑ سے تمہاری نسبت زیادہ قریب ہیں۔
چنانچہ نبی کریم ﷺ نے یوم عاشورا کا روزہ خود بھی رکھا اور اِس دن کا روزہ رکھنے کا حکم بھی فرمایا۔“
[بخاری، مسلم]
🌴رسول اللہﷺ نے دس کے ساتھ نو محرم کے روزے کو ملانے کی خواہش کا اظہار کیا تا کہ یہود سے مشابہت نہ ہو۔
🌴ہجری کیلنڈر کے مطابق محرم سے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے اس لیے کوشش یہ ہو کہ اس نئے سال کے آغاز سے ہی اپنی زندگیوں کو مفید، بامقصد اور صحیح کاموں میں استعمال کیا جائے اور اچھے اعمال کے ذریعے ان گھڑیوں کو اپنے حق میں حجت بنایا جائے
🌴اللھم وفقنا لما تحب و ترضی
اے اللہ ہمیں ان کاموں کی توفیق عطا فرما جو تجھے پسند ہوں اور جن سے تو راضی ہو جائے
آمین