https://mirzawaseembaig.blogspot.com/p/blog-page_54.html
شاعر خورشید ایلچپوری مجموعہ کلام ، دارو رسن
نامور ایوارڈ یافتہ نعتیہ شاعر خورشید ایلچپوری کا کلام پیش خدمت ہے۔
جو کتابی شکل میں ترتیب دے کر انٹرنیٹ کے لیے شائع کیا جارہا ہے۔
17
18
19
<
Continue to next Page Please
open the link below thanks ,
17
اسے جذبہء منصور کے خورشید ؔ ضیاء پاش
چل دارو رسن بڑھ کے گلے اپنے لگا لے
دل میں لیئے منصور کے جذبات مسلسل
کچھ لوگ سرِ دار نظر آتو رہے ہیں
ہر ایک گام ہیں دارو رسن کے ہنگامے
مگر دلوں میں وہ منصور سا وقار کہاں
وہیں پر جذبہ ء حسُن ِ انالحق اور ابھرے گا
جہاں دارو رسن کی عظمتوں میں کچھ کمی ہو گی
جذبات ِ انالحق نہیں سینوں میں درخشاں
بیگانہ ء رسم رسن و دار ہیں اب بھی
18
توقیر ِ جذبہ ہائے اناالحق ہمیں تو ہیں!
دارو رسن پہ ہم سے یہ احساں ہو ا تو ہے
ہر طرف سلسلہء دارو رسن آج بھی ہے
شعلہ ء جذبہء منصور فروزاں تو کرو
دیکھو کوئی منصور بہ پاداشِ اناالحق
تذ ئین ِ سردارِ قضا ہے کہ نہیں ہے
ہر ایک کو نہیں ملتا ہے جذبہء منصور
ہر اک جگہ نہیں دارو رسن کسی کے لئے
ہر سمت ہے پھر معرکہء دارو رسن باز
منصور کا انداز عیاں ہے بھی نہیں بھی
19
عزم ِ منصور کے واسطے آج بھی
ہر قدم پر ہے دارو رسن دوستو
تم موت کی آنکھوں میں ذرا جھانک کے دیکھو
ہر دار پہ منصور کی آواز ہو تم لوگ
جو موت کو بھی جینے کے انداز سکھا دے
وہ نعرہ ء منصور ابھی عام نہیں ہے
پھر تفرقہ نواز چلن ہے تو کیا ہوا
پھر اہتمامِ دارو رسن ہے تو کیا ہوا
بساط ِ حق و صداقت کی آبرو کے لئیے
صلیبِ پر بھی جو چڑھنا پڑے تو چڑھ جاؤ
0 Comments
if you have any issue let me know plz