آئی فون کے شوقین نے گھر کے جنگلے پرٹائلوں کی جگہ سینکڑوں آئی فون 6 سجا دئیے

اگرچہ آئی فون 6 کافی پرانا ہو چکا ہے لیکن بہت سے لوگ اسے آج بھی اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ جنگلے کے ساتھ نصب سینکڑوں آئی فون 6 نے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
اس ویڈیو کو ویت نامی صارف minhhienapple نے پچھلے ہفتے پوسٹ کیا تھا۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس گھر کے مالک نے جنگلے کے ساتھ ستون پر مہنگی ٹائلیں لگانے کی بجائے آئی فون 6 کو بطور ٹائل لگانا پسند کیا ۔جنگلے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے انہوں نے کئی سو آئی فون 6 استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔اس ویڈیو پر تبصرے کرنے والے بہت سے صارفین نے انہیں آئی فون 6 کے سٹیکر قرار دیا جبکہ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ اصل آئی فون 6 ہو سکتے ہیں۔
0 Comments
if you have any issue let me know plz