Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

ترکی میں ہایہہُ صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کر دیا گیا ۔۔۔

تحریر و تحقیق 
آغا عاطف خان 
11 جولائی 2020 
آغاز ۔ ۔ ۔ 

ترکی میں ہایہہُ صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کر دیا گیا ۔۔۔

نیوزی لینڈ کی مسجد میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والا ، اپنے تمام اسلحے پر بہت کچھ لکھوا کر لایا تھا ، ان الفاظ کے ذریعے ، اسکا بنیادی مقصد ترکی کو ٹارگٹ کرنا تھا ، وائٹ سپریمیسی کا تصور اس حملے میں یہودی زائیونسٹ کیجانب سے شامل کیا گیا تھا ۔

مسلمانوں کو توڑا گیا ، خلافت عثمانیہ کو توڑنا بھی مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجر تھا ، خلافت کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے عرب ممالک کی بنیاد رکھی گئی ، اس سے قبل مسلم دنیا کے کسی ملک میں پاسپورٹ نام کی کوئی چیز نہیں تھی ، ہر مسلمان کی ایک ہی پہچان تھی کلمہ طیبہ ، رسولؐ آخری نبی ۔ ۔ ۔ تفریق یہودی ، عیسائی ، ہندو زائیونسٹ نے ڈالی ۔ ۔ ۔ دنیا کے دو ممالک سے اسرائیل کو خطرہ ہے ، پہلا نمبر پاکستان کا ہے وجہ ، غزوہ ھند ، یہودیوں کیساتھ آخری معرکہ ۔ دوسرا ملک ہے ،  ترکی ، خلافت عثمانیہ کی بحالی ( معاہدہ لوزان کی تکمیل کے بعد ) ۔ ۔ ۔

90 سال سے ترکی کی عوام کا مطالبہ تھا (ہایہہُ صوفیہ) کا میوزیم کا سٹیٹس ختم کیا جائے ، مسجد بحال کیجاۓ ۔ ۔ ۔ 
یہ عمارت 532 عیسوی میں تعمیر ہونا شروع ہوئی ، 537 عیسوی میں مکمل ہوئی ، آرتھو ڈوکس چرچ کا سربراہ مقام بنی ۔ ۔ ۔ کچھ عرصہ کیتھولک چرچ کے پاس بھی رہی ۔ ۔ ۔

سلطان محمّد فاتح جب قسطنطنیہ / موجودہ استنبول میں بطور فاتح داخل ہوئے ، تمام عیسائی ہایہہُ صوفیہ میں جا کر چھپ گئے ، ان عیسائیوں کا ماننا تھا یہ چرچ کبھی بھی عیسائیوں کے ہاتھ سے نہیں نکل سکتا ، مصیبت کیوقت میں آسمان کی جانب سے چرچ میں ہماری حفاظت ہوگی ۔
اس یقین کیساتھ عیسائی عوام چرچ میں داخل ہوئی ، مگر کوئی مدد نہیں آئ ۔
سلطان محمّد فاتح نے قبضہ کرنے کے بعد یہاں اذان دی ، اسکو مسجد بنا دیا ۔ ۔ ۔ خلافت عثمانیہ کی فتح کا نشان قرار دیا ۔ پانچ سو سال سے زائد اس مسجد میں نماز ، اذان ، سجدے ہوتے رہے ، مسلمان عظیم بزرگوں کے زیر اثر رہی ،  یہ عمارت ۔ ۔ ۔ 
جب خلافت عثمانیہ زوال پذیر ہوئی تو کمال اتا ترک نے سیکولر ترکی کی بنیاد رکھی ، اس عمارت کو میوزیم میں تبدیل کر دیا ۔۔۔ یہ بین الاقوامی ورثہ کہلاتی ہے ۔  ترکی میں پچھلے چند سالوں میں عیسائیوں کی آبادی بہت کم ہوئی ہے ، %20 سے کم ہو کر ( صفر اعشاریہ دو فیصد ) رہ گئی ، ترکی مسلم اکثریتی ملک ہے ۔ ۔ ۔ ہایہہُ صوفیہ کو بحال کیا گیا ۔ ۔ ۔ 
یہودی ، عیسائی ، ہندو زائیونسٹ اپنا کھیل کھیل رہے ہیں ، مسلمانوں ممالک میں سے ترکی اور طیب اردگان بازی لے گئے ، انہوں نے مسلم کھیل کی بنیاد رکھ کر یہودی زائیونسٹ کو کھلا چیلنج دے دیا ہے ۔ ۔ ۔ دنیا طاقت کی زبان سمجھتی ہے ، نیو ورلڈ آرڈر کا نفاذ جاری ہے ۔ ۔ ۔ 
یروشلم پوسٹ لکھتا ہے ، طیب اردگان خلافت عثمانیہ بحال کرنا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ 
اگر خلافت بحال ہوتی ہے تو تمام عرب ممالک اس میں ضم ہو جائیں گے ۔ 
خلیج ٹائمز ۔ ۔ سعودیہ عرب ، دبئی میں احتجاج طیب اردگان نے یہ کیوں کیا ؟ 
یورپ میں کرسچن و دیگر کمیونیٹیز ، این جی اوز ، بلاگرز ، کو طیب اردگان کیخلاف کھڑا کیا جا رہا ہے ، یو نیسکو کیطرف سے مذمت کروائی گئی ، پوری دنیا میں ہلچل ، شدید غصہ ۔ ۔ ۔ ہایہہُ صوفیہ کو کیسے مسجد میں تبدیل کیا گیا ، جب اسرائیل نے ایک بہت پرانی مسجد کو بار میں تبدیل کیا تھا تب تو دنیا نہیں بولی ۔ ۔ ۔ 
مسجد اقصیٰ کو آزاد کروانا مشن ہے ۔ ۔ ۔ ان شااللہ تعالیٰ ۔
ارطغرل ڈرامے کا موجودہ بدلتی دنیا میں ٹیلی کاسٹ ہونا بہت اہم ہے ، ہر زائیونسٹ طبقے کیجانب سے اسکی مخالفت  بلا مقصد نہیں ۔ ۔ ۔ 

بین الاقوامی جرائد و سوشل میڈیا ریسرچ 
آغا عاطف خان ۔

Post a Comment

0 Comments