┄┅════❁﷽❁═══
═┅┄
درس قرآن
سورہ الشَّمۡس
أَعُوذُ باللَّهِ مِنَ الشَّيْطانِ الرَّجیم۞
میں پناہ میں آتا ہوں اللہ تعالٰی کی
شیطان مردود کے شر سے بچنے کیلئے
ﺑِﺴْﻢِ ٱﻟﻠَّﻪِ ٱﻟﺮَّﺣْﻤَٰﻦِ ٱﻟﺮَّﺣِﻴﻢِ۞
اللہ تعالی کے نام سے
جو رحمان اور رحیم ہے
─━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━─
كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِطَغۡوٰٮهَآ ۞ اِذِ انۡۢبَعَثَ اَشۡقٰٮهَا ۞ فَقَالَ لَهُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقۡيٰهَا ۞ فَكَذَّبُوۡهُ فَعَقَرُوۡهَا ۙفَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ بِذَنۡۢبِهِمۡ فَسَوّٰٮهَا ۞ وَلَا يَخَافُ عُقۡبٰهَا۞
ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھٹلایا ۞ جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا ۞ تو اللہ کے رسول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اوراُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا) ۞ مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا آخرکار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کر دیا ۞ اور اسے (اپنے ا س فعل کے) کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے۞ ؏
[91 الشَّمۡس
آیت نمبر15-11]
─━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━─
📚حــــدیثِ رســـولﷺ
🛐 |[ فرائض کے ساتھ سنت کا اہتمام ]|
🌸 رســول اللہ ﷺ نے فرمایا:
" قیامت کے دن بندے سے جس چیز کا سب سے پہلے حساب لیا جائے گا وہ نماز ہو گی، اگر اس نے نماز مکمل طریقے سے ادا کی ہو گی تو نفل نماز علیحدہ لکھی جائے گی، اور اگر مکمل طریقے سے ادا نہ کی ہو گی تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے کہے گا: دیکھو، کیا میرے بندے کے پاس نفل نمازیں ہیں، تو ان سے فرض کی کمی کو پورا کرو، پھر باقی اعمال کا بھی اسی طرح حساب ہو گا-"
📝 - [ سنن ابن ماجــہ : ١٤٢٦ ]
─━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━─
✨✨✨ تقویـــمِ یـــوم ✨✨✨
🕌 ______ 🕌
28 محرم الحرام⛈1442ھ
🕌 ______ 🕌
17 ⛈ ستمبر🛩️ ⛈ 2020ء⛈
🕌 ______ 🕌
02اسسو🥀2077 بکرمی
🕌 ______ 🕌
🌤 بـــروز⛈ جمعرات ⛈
🕌 ______ 🕌
No comments: