کراچی، فائرنگ کے 2 واقعات میں 2 افراد زخمی
20 جون ، 2020

کراچی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
گلشن اقبال، بلوچ کالونی، بلدیہ ٹائون میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، لیاقت پل سے چھلانگ لگاکر نامعلوم شخص نے خودکشی کرلی۔
ریسکیو زرائع کے مطابق کورنگی بلال کالونی کے قریب فائرنگ سے35 سالہ میر محمد زخمی ہوگیا، جبکہ نیوکراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے 70 سالہ سلمان زخمی ہوگیا۔
ریسکیو زرائع کے مطابق بلوچ کالونی اور گلشن اقبال پل کے نیچے گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ خرم اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔
بلدیہ نیول کالونی کے قریب 2 موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 1 شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
0 Comments
if you have any issue let me know plz