■■■ سستا سودا ■■
آجکل ہم آفس 7 بجے بند کردیتے ہیں ۔ میں گھر پہنچا تو ایک خاتون کا فون آیا۔ آپ برگیڈیر بشیر بول رہے ہیں میں نے جی کہا تو کہنے لگی پچھلے 10 دن سے ڈاکٹر میرے میاں کو گھر میں رکھ کر علاج کر رہا ہے لیکن آج سینے کا ایکس رے کروایا تو کہہ رہے ہیں انکو فورا Inj Dexamethasone 4 mg صبح شام شروع کرنی ہے۔ ہم 4 بجے سے ڈھونڈھ رہے ہیں کہیں سے نہیں مل رہا ۔ مجھے کسی نے آپکا نمبر دیا ہے ۔ کیا آپکے پاس ہے ؟
میں نے کہا بہن آفس بند ہو گئے ہیں آپکو انجیکشن صبح مل جائیگا ۔ رونے لگی پلیز میری مدد کریں میں بہت پریشان ہوں ۔ میں نے آدھ گھنٹے کی مہلت مانگی ۔ اپنے ایک اسٹاف سے کہا کہ آفس کھولو اور انجکشن اور ٹیبلیٹ میرے گھر پہنچاو ۔ جب دونوں چیزیں آ گئیں تو میں نے اس خاتون کا نمبر ملا کر کہا کہ بتائیے کہاں بجھوادوں ۔کہنے لگی میرے ابو لینے آجائیگے ۔ پوچھنے لگی 6 دن کی دوائی کے کتنے پیسے ہونگے ۔ میں نے ازراہ مزاح کہا کتنے پیسے دے سکتی ہیں تو روتے ہوئے کہا پلیز مناسب قیمت لگا لیں میں غریب سی فیملی سے ہوں ۔ میں اپنے سابقہ جملے پر بہت شرمندہ ہوا اور کہا کہ بہن جی ہم اس دوائی کے پیسے نہیں لیتے تو مزید رونے لگی ۔
میں نے اس کے موبائل پر اپنے گھر عسکری 4 کا ایڈریس بھیج دیا ۔ آدھ گھنٹے کے بعد ایک 70 سالہ بزرگ رکشے میں میرے گھر آیا اور کہنے لگا اللہ آپکا بھلا کرے میں 4 بجے سے ہر میڈکل اسٹور پر جارہا ہوں مگر یہ دوائی غائب ہے ۔ میرا داماد بہت بیمار ہے اور میری بیٹی بہت پریشان ۔
میں نے چپ چاپ دوائی کی تھیلی اس کے ہاتھ میں تھما دی ۔ رات کے 10 بجے مجھے اسی خاتون کا دوبارہ فون آیا ۔ وہ اب بھی رو رہی تھی مگر شکر سے بھرا خوشی والا رونا لگا ۔ کہنے لگی بھیا خوش رہو ہمیشہ اور فون بند ہوگیا ۔
میں بیٹھا میڈیسن کی قیمت اور ہمیشہ خوش رہنے کی دعا کا حساب کر رہا ہوں . Life Saving Drug ہونے کے ناطے 6 دن کے انجکشن اور بعد میں 6 دن کی ٹیبلیٹ کی کل قیمت 102 روپے بنتی ہے ۔
کیا یہ سودا مہنگا ہے؟ 102 روپے میں خاتون کا رونا بند۔ بھیا کو "خوش رہو ہیمشہ" کی دعائیں ۔
#بریگیڈیر بشیر آرائیں
Message forwarded by Brig Bashir. Please do share with your all friends
*Free Available*
Inj Dexamethasone
Tab Dexamethasone
Tab Azithromycin 250 mg
ڈاکٹرز کو قصائی کہنے والے مومن سونے کے زیورات اور گھر کے کاغذات رکھ کر میڈیسن دیکر جنت کما رہے ہیں۔ چلو کوئی بات نہیں ہم نے وہی ساری میڈیسن کورونا کے مریضوں کیلئے فری کردی ہیں۔ دیئے گئے ایڈریس سے لے جائیے۔ کراچی سے باہر ہیں تو ایڈریس بتائیں ہم کوریر سے بھجوا دیں گے ۔
Let us fight against black sheeps in Healthcare Business.
Mr. Brig Bashir Arain
*Brig Bashir Foundation*
House No. 25-A Block E Gulshan e Jamal Karachi
Phone. Mobile 03000300098
Ptcl 02134688125
#copied
No comments: