*آؤ نماز سیکھیں پوسٹ نمبر 206❣️🔹*
*نماز سفر کا بیان قسط 6*
*سفر میں سنتیں معاف ہیں*
*📗صحیح بخاری 1102*
*عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا کہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں دو رکعت ( فرض ) سے زیادہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔ ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم بھی ایسا ہی کرتے تھے۔*
*📗صحیح مسلم 1590*
*حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما ) سے اور ا نھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ اور دوسری جگہوں ، یعنی اس کے نواح میں اور ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ) حضرت ابو بکر اورحضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے مسافر کی نماز ، یعنی دو رکعتیں پڑھیں ۔ اورعثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں دو رکعتیں پڑھیں ، بعد میں پوری چار پڑھنے لگے*
1 Comments
Nice information.
ReplyDeleteif you have any issue let me know plz