Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Responsive Advertisement

کہ اتر جائے تیرے دل میں مری بات*" ❤️❤️❤️ *اپنی مجالس میں یا دوستوں میں قربانی کے جانور کا ہر گز زکر نا کریں

*"شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں مری بات*" ❤️❤️

❤️

*اپنی مجالس میں یا دوستوں میں قربانی کے جانور کی قیمت کا ذکر نہ کیجئے اور نہ ہی مہنگائی کو کوسئے کیونکہ آپ نے ذبح اللہ تعالی کے قرب کے لئے کرنا ہے اور اللہ تعالی تو ہر ہمارے ارادے اور سوچنے سے پہلے بات سن لیتا ہے۔ اس لئے اس قربانی کو اپنے دل کی خوشی سے اللہ تعالی کے حضور پیش کیجئے*۔

*سوچئے اگر آپ کے پاس کوئی مہمان آجائے اور آپ اس کے لئے ایک جانور ذبح کریں اور وہ آپ سے یہ سن لے کہ آپ کی خدمت میں پیش کی جانے والی ضیافت کی قیمت اتنی اور اتنی ہے تو مہمان کا رد عمل کیا ہوگا؟ اور وہ آپ کو کیا سمجھے گا*؟؟؟

*عید قرباں اور انتہائی مبارک دس دن سے ہم گزر رہے ہیں اس لئے کوئی میسیج یا کوئی تحریر جس میں قربانی سے متعلق کوئی لطیفہ ہو یا مذاق ہو اسے ایک دوسرے کو مت بھیجئے اس لئے کہ یہ قربانی اللہ تعالی کے شعار میں سے ہے اور شعائر اللہ کا احترام دل کے تقوی سے ہے*۔

*اللہ تعالی ہماری سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔ آمین*۔
*جزاک اللہ خیرا*

Post a Comment

0 Comments