<مکتوب خادم>
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ہر ”وبا“ اور ”بلاء“ سے اھل ایمان..اھل اسلام کی حفاظت فرمائیں..1.مہنگائی بہت ہو گئی ہے..جو مسلمان کھانے، پینے، پہننے کی اشیاء کا کاروبار کرتے ھیں..ان کو چاھیے کہ اس موقع سے بھرپور ”تجارتی فائدہ“ اٹھائیں..وہ اسطرح کہ کم سے کم نفع لیں..کم نفع میں برکت ہوتی ہے، مخلوق کی خدمت سے خالق کی رضا ملتی ہے..ایک مسلمان کو اور کیا چاھیے؟..زیادہ نوٹ نہ کھائے جا سکتے ھیں، نہ پہنے جاسکتے ھیں..جبکہ غریبوں کی دعائیں آپکی تجارت کو چار چاند لگا دیں گی ان شاء اللہ..2.ہر مسلمان کو اپنی تلاشی لینی چاھئے..کئی کمبل،لحاف، جیکٹیں،جرابیں اور سردیوں کے کپڑے آپ کے پاس زائد اور فضول ہوں گے..ان کو نکالیں..پاک صاف کریں اور ضرورتمندوں تک پہنچا دیں..ان کپڑوں کا ایک ایک دھاگہ آپ کے لئے مغفرت اور رحمت کا ذریعہ بن جائے گا ان شاءاللہ..اللہ تعالیٰ نے ہر نعمت اس لئے اتاری ہے کہ وہ بندوں کے کام آئے..اگر چادریں کمبل بہت پرانے ھوں تو کسی ایسے آدمی کو دے دیں جس کے پاس جانور ھوں..وہ رات کو ان پر ڈال دیا کرے گا..گرمائش ان کو پہنچے گی اور بھلا آپ کا ہو جائے گا ان شاء اللہ..3.فرانس کے ملعون صدر کو ”کرونا “ ہو گیا ہے..لیجئے اسی خوشی میں اوپر والی دو باتوں پر اخلاص اور خوشی سے عمل کیجئے..اور مجاہدین اسلام کے لئے دعاء کرنا کبھی نہ بھولیں.. کبھی نہ بھولیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله
No comments: